inDrive سے رائیڈ لیتے ہوئے محفوظ رہیں

inDrive پر آپ کی تمام رائیڈز انشورنس کیساتھ ہیں
inDrive لایا ہے اپنے ڈرائیورز کیلیے ایک جدید لائیف اور صحت کی حفاظتی سہولت
Like
یہ پلان غیر متوقہ حالات میں کوریج فراہم کرتا ہے جس میں حادثاتی موت اور کسی حادثے کی وجہ سے مستقل مکمل معذوری، حادثے کی صورت میں طبی اخراجات کی ادائیگی، تدفین کے اخراجات کی کوریج، اور حادثے سے وابستہ ایمبولینس کے اخراجات بھی شامل ہیں
Like
اس کہ علاوہ، اس پلان میں ڈرائیورز کیلیے روزانہ کی بنیاد پر پیمنٹ بینفٹ بھی شامل ہے۔ اور اس پلان میں ٹیلی ہیلتھ مشورے بھی شامل ہیں۔ یہ مکمل انشورنس نا صرف مسافروں اور ڈارئیورز کی فلاح و بہبود کو یقینی بناتی ہے بلکہ ان کی حفاظت کو بڑھانے کیلیے لویلٹی کوریج پر بھی زور دیتی ہے
Like
خصوصیات
  • اگر ایمبولینس پر کوئی خرچہ آیا تو ڈرائیور کیلیے اس کے اخراجات کی ادائیگی
  • حادثے کی صورت میں طبی اخراجات کی ادائیگی
  • روزانہ نقد فائدہ (صرف ڈرائیورز کیلیے)
  • حادثاتی موت کی صورت میں ڈرائیور کے خاندان کو ایک ساتھ رقم ادا کی جاتی ہے
  • تدفین کے اخراجات پورے کرنے کیلیے رقم دی جائے گی
  • کسی حادثے کی وجہ سے مستقل طور پر مکمل معذوری کی صورت میں ایک ساتھ رقم ملے گی
  • طبی اخراجات کیلیے ہسپتال میں داخل ہونے کی کوئی شرط نہیں ہے
  • بے شمار نقد فوائد
  • سادہ اور سمجھنے میں آسان کوریج
  • تیز اور بلا تعطل، ڈیجیٹل کلیم کی پروسیسنگ
فوائد
رقم PKR میں
حادثاتی موت کے موقع پر فوائد
1,000,000
مستقل مکمل معذوری کے موقع پر فوائد
1,000,000
طبی اخراجات کے فوائد
100,000
تدفین کے اخراجات کے فوائد
100,000
ایمبولینس کے اخراجات کے فوائد
30,000
روزانہ نقد فائدہ (صرف ڈرائیورز کیلیے)
1,000
ہر رائیڈ پر ایک ٹیلی ہیلتھ مشورہ
شرائط و ضوابط
Like
ڈرائیورز کیلیے انشورنس کی مدت پورے دن کیلیے ہوگی جب ڈرائیور نے کم از کم ایک رائیڈ لی ہو
Like
پسپتال میں داخلے کے 24 گھنٹے بعد روزانہ کے فوائد شروع ہوں گے جو اگلے 30 دن تک جاری رہیں گے
Like
ہر کوئی جو رائیڈ لیتا ہو اسکو 1 ٹیلی ہیلتھ مشورہ حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔ جیسے جیسے رائیڈز کی تعداد بڑھتی ہے تو ٹیلی ہیلتھ مشورے بھی بڑھ جاتے ہیں
Like
ہر عمر کے لوگ اہل ہیں
خارج نقات
ایسی شرائط جن میں کوئی دعوہ قابلِ ادائیگی نہیں ہے:
Like
خودکشی، خودکشی کی کوشش، دہشتگردی، خود ساختہ چوٹ، اور کسی رکن کا غیر قانونی عمل
Like
مسلح یا نیم فوجی دستوں میں خدمت سرانجام دیتے ہوئے مشکوں یا آپریشن میں حصہ لیتے وقت یا کسی بھی قسم کی پولیس ڈیوٹی سرانجام دیتے ہوئے
عام طور پر پوچھے جانے والے سوالات

کیا یہ قدرتی موت کے موقع پر بھی کوریج فراہم کرتا ہے؟

نہیں، یہ پلان صرف حادثاتی موت کیلیے کوریج فراہم کرتا ہے

کلیم کا طریقہ کار کیا ہے؟

کلیم کیلیے، EFU لائیف اشورنس لمیٹڈ کو یو اے این 330-333-111-042 پر کال کریں یا ای میل کریں Support@mhealth.efulife.com پر یا ڈاک کے ذریعے: کلیمزڈیپارٹمنٹ، EFU لائیف ہاؤس پلاٹ نمبر 112، ایسٹ اسٹریٹ نمبر 8، DHA فیز 1، کراچی

اس پلان کی کوریج میں کون شامل ہے؟ کسٹمر یا ڈرائیور؟

کسٹمر اور ڈرائیور، دونوں اس پلان کی کوریج میں شامل ہیں

مسافر کی کوریج کب شروع ہوتی ہے؟

جیسے ہی مسافر سواری میں بیٹھتا ہے اور رائیڈ شروع ہوتی ہے اور جب تک سفر مکمل ہوتا ہے، تب تک کوریج رہتی ہے

ڈرائیور کیلیے کوریج کب شروع ہوتی ہے؟

جیسے ہی وہ دن کی پہلی رائیڈ شروع کرتے ہیں، ان کی اس دن کی کوریج شروع ہوجاتی ہے

اگر کسٹمر کو ہسپتال میں داخل نہیں کیا جاتا تو کیا اسکو طبی خرچوں کی ادائیگی ملے گی؟

صرف حادثاتی طبی خرچوں کی صورت میں، کسٹمر اپنے طبی خرچوں کی سلپس دکھا کر ادائیگی حاصل کر سکتا ہے۔ اسکو اس ادائیگی کیلیے ہسپتال میں داخل ہونے کی ضرورت نہیں

ہمیں کتنے ٹیلی ہیلتھ مشورے مل سکتے ہیں؟

آپ جتنی رائیڈز پوری کرتے ہیں، اتنے ٹیلی ہیلتھ مشورے کے سیشنز سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ ہر رائیڈ پر آپ کو ایک سیشن کی اجازت ملتی ہے

کن شرائط پر کلیم ادا نہیں ہوگا؟

خودکشی اور خودکشی کی کوشش، خود ساختہ زخم، اور کسٹمر کا غیر قانونی عمل
مسلح یا نیم فوجی دستوں میں خدمات سرانجام دیتے ہوئے مشکوں یا آپریشن میں حصہ لیتے وقت یا کسی بھی قسم کی پولیس کی ڈیوٹی سرانجام دیتے ہوئے